سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریر میںجن بولروں کا سامنا کیا ہے ان میں وسیم اکرم سب سے بہترین اور شعیب اختر تیز ترین بولر تھے۔تاہم یہ بات دیگر ہے کہ سب سے زیادہ بار وہ ہندوستان کے آف اسپنر ہربھن سنگھ کا شکار بنے ہیں۔

ٹوئٹر پر جب ایک پرستار نے ان سے معلوم کیا کہ وہ دنیا کے کس بولر کے خلاف بیٹنگ کرنا پسند نہیں کریں گے تو پونٹنگ نے کہا کہ میں اپنے کیریر میں جن بولروں کے خلاف کھیلا ان میں وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروز بلاشبہ دنیا کے بہترین فاسٹ بولر تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ انہوں نے جتنے بھی بولروں کا سامنا کیا ان میں شعیب اختر تیز ترین بولر تھے۔لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے آف اسپنر ہربھجنسنگھ نے انہیںسب سے زیادہ بارآؤٹ کیا۔

پونٹنگ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولروں کی جتنی تعریف کی موجودہ کھیپ کے بارے مین ان کی رائے اتنی ہی خراب بھی تھی۔ خاص طور پر پاکستان و آسٹریلیا کے درمیان حالیہ ٹسٹ سریز کے دوران پاکستان فاسٹ اتیک پر تو انہون نے زبردست تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فاسٹ اٹیک کسی بھی طور پر ٹسٹ معیار کا فاسٹ اٹیک نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے اپنی سرزمین آسٹریلیا پراس سے پہلے کبھی اس سے زیادہ خراب بولنگ اٹیک دیکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *