Pope Francis recovering steadily after colon operationتصویر سوشل میڈیا

وٹیکن سٹی: ( اے یو ایس )ویٹی کن نے پیر کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ معدے کے آپریشن کے بعد پوپ فرانسس کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ سال 2013 میں پوپ منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب روحانی پیشوا کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ویٹی کن کے ترجمان میتھیو برونی نے ایک بیان میں بتایا کہ پوپ (84 سالہ) رو بصحت ہیں۔ آپریشن کے لیے پوپ کو مکمل طور پر بے ہوش کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق پوپ کا آپریشن ہنگامی بنیادوں پر نہیں کیا گیا بلکہ یہ پہلے سے مقرر تھا۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پوپ کو روم کے گیملے ہسپتال سے کب فارغ کیا جائے گا۔پوپ کو بڑی آنت کے سکڑاؤ کے مسئلے کا سامنا تھا جس کے علاج کے واسطے آپریشن کیا گیا۔ اس مرض کے نتیجے میں آنتوں کے اندر حرکت دشوار ہو جاتی ہے۔پوپ عرق النسا کے عارضہ میں بھی مبتلا ہیں۔ اس کے سبب ان کو کمر سے لے کر پنڈلیوں تک کے درد کی شکایت ہو جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *