Pope wants to visit Moscow to meet Putin over Ukraineتصویر سوشل میڈیا

ویٹی کن سٹی: پوپ فرانسس نے منگل کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے یوکرین میں جنگ کو روکنے کی کوشش کرنے کے لیے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کرنے کہا تھا لیکن انہیں اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔پوپ نے اٹلی کے اخبار کوریر ڈیلا سیرا کو یہ بھی بتایا کہ روسی آرتھوڈوکس چرچ کے پیٹریارک کیریل، جنہوں نے جنگ کو اپنی بھرپور حمایت دی ہے”پوتن کا قربان گاہ والا لڑکا نہیں بن سکتا“۔

فرانسس، جنھوں نے جنگ شروع ہونے پر روسی سفارت خانے کا غیر معمولی دورہ کیا، اخبار کو بتایا کہ تنازع کے تقریباً تین ہفتے بعد، انھوں نے ویٹیکن کے اعلیٰ سفارت کار سے پوتین کو پیغام بھیجنے کہا۔انہوں نے کہا کہ پیغام یہ تھا کہ میں ماسکو جانے کا خواہشمند ہوں۔ یقیناً کریملن کے رہنما کے لیے اس کی اجازت دینا ضروری تھا لیکن ہمیں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا اور ہم اب بھی اصرار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ پوتین اس موقع پر نہ ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ ہی کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرویو سے پہلے، 85 سالہ فرانسس نے 24 فروری کو تنازعہ کے آغاز کے بعد سے عوامی طور پر روس یا پوتین کا ذکر نہیں کیا تھا۔ لیکن انہوں نے اس بات پر شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں چھو ڑی کہ انہوں نے شہریوں کے خلاف بلا جواز جارحیت اور حملے جیسی اصطلاحات استعمال کرکے کس کو ہدف تنقید بنایا اورمظالم پر افسوس کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *