PPP politicising vaccine deployment: Asad Umarتصویر سوشل میڈیا

ّّّسندھ: (اے یوا یس ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کورونا وائرس کی تمام ویکسین وفاقی حکومت سندھ کی حکومت کو فراہم کر رہی ہے تاہم اس پر سیاست کی جارہی ہے، انہیں شرم آنی چاہیے کہ لوگوں کی صحت سے متعلق چیز پر بھی جھوٹ بول کر سیاست کی جارہی ہے۔

شکار پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کے لیے ذرا سا بھی کوئی کام کرنے کی کوشش کریں تو 18ویں ترمیم، سندھ کے بااختیار ہونے کا نعرہ لگ جاتا ہے۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ عوام اور صوبوں کے بااختیار ہونے کا جتنا ادراک وزیراعظم عمران خان کو ہے وہ کسی اور سیاستدان کو نہیں ہے، ان کی تقاریر اٹھا کر دیکھ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو گاؤں کی سطح تک مقامی حکومت قائم کردی گئی، ترقیاتی فنڈز دیے گئے جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لیکن بااختیار ہونا اور اپنے عوام، اپنے علاقوں میں ظلم وجبر کے لیے آزاد ہونا ایک چیز نہیں ہے، وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری نہ صرف سمجھتی ہے بلکہ اسے ادا کرنے کے لیے تیار بھی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں حکومت سندھ کی ایماءپر بات کر رہے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا کہ جہاں تک ویکسین کا تعلق ہے تو اس میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *