Pranab Mukherjee cremated with full state honoursتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کے، جو84سال کی عمر میں گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے،منگل کے روز قومی دارالخلافہ دہلی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخر رسوم ادا کر دیے گئے۔

مکھرجی کے بیٹے نے لودھی روڈ برقیاتی شمشان میں آخری رسوم ادا کیے۔ ایک فوجی دستے نے سابق صدر جمہوریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور ایک توپ کی سلامی دی۔مکھرجی کے اہل خاندان اور رشتہ دار، جو مکمل پی پی ای میں ملبوس تھے آخری رسوم کی دائیگی کے وقت موجود تھے۔

صدر جمہوریہ نے21روز تک کئی امراض سے مزاحمت کرنے کے بعد دوشنبہ کی شام میں آخری سانس لی۔سابق صدر کو 10اگست کو دہلی کینٹ میں فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا۔ان کے دماغ میں جمے خون کو نکالنے کے لیے سرجری کی گئی ۔بعدازاں ان کے پھیپھڑے متاثر ہو گئے او ان میں انفیکشن ہو گیا۔

سرجری سے پہلے بزرگ سیاستداں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اوربلا لحاظ پارٹی متعدد سیاسی رہنماؤں نے مکھرجی کو ان کی سرکاری رہائش گاہ 1راجہ جی مارگ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔

نائب صدرایم وینکیا جائیڈو، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن ، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال ،کانگریس رہنما راہل گاندھی ، غلام نبی آزاد اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ بھی مکھرجی کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *