Preparation of a national musical troupe in Saudi Arabia, 80 musicians take part in training sessionتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) جدہ میں ثقافت و فنون سوسائٹی کے ہال میں 80 سعودی سازندوں نے تربیتی نشست میں شرکت کی۔ یہ ایک چھت کے نیچے سعودی نوجوان مرد اور خواتین موسیقاروں کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ اس تربیتی نشست کا مقصد البیت الموسیقی انسٹی ٹیوٹ میں قومی طائفے اور کورل کے لیے تیاری کرنا تھا۔

سعودی وزارت ثقافت ویژن 2030 پروگرام کے ضمن میں سعودی عرب کا موسیقی کا ایک مربوط طائفہ تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں البیت الموسیقی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ صالح الشادی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مذکورہ تربیتی نشست میں 80 سے زیادہ سازندوں نے مختلف آلات کے ساتھ شرکت کی۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے مملکت میں موسیقی کی تربیت کے لیے پہلا انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔جدہ کے علاوہ تین دیگر تربیتی مراکز ریاض، ینبع اور مشرقی صوبے میں بنائے گئے ہیں۔ اس کا مقصد 200 سازندوں کو تربیت دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *