بیجنگ: پاکستان کے صد ڈاکٹر عارف علوی اپنءچینی ہم منصب شی جن پینگ کی دعوت پر چین کے دوروزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔جہاں وہ صدر شی جن پینگ ، وزیر اعظم لی کیقیانگ اور دیگر چینی عہدیداران سے علیحدہ ملاقاتیں کر کے مختلف امور پر بند کمرے میں اور وفد سطح پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس دورے کے دوران کئی یاد داشتہائے مفاہمت پر دستخط متوقع ہیں۔صدر علوی کا یہ پہلا دورہ چین ہے جو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چینی حکومت اور عوام کو پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی اور زبردست حمایت کا پیغام رسانی کے مقصد سے کیا گیا ہے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد و باہمی حمایت و تعاون کے تاریخی بندھنوں کو مزید استحکام بخشنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ دورہ دو طرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لینے اور خطہ اور عالمی سطح پر امن،خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ مقاصد میں پیش رفت کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کو ایک سنہری موقع دے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور چین دیرینہ اور گہرے دوست ہیں ۔ اس سے قبل صدر علوی کا، جن کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور سینئر عہدیداران انتظامیہ پر مشتمل ایک وفد بھی گیا ہے،بیجنگ پہنچنے پر چینی وزیر زراعت و دیہی امور مسٹر ہان چنگ فو، پاکستان کی سفیر متعین چین محترمہ نغمانہ عالمگیر ہاشمی اور چینی حکومت اور پاکستانی سفارت خانہ واقع بیجنگ کے دیگر سینئر اہلکاروں نے خیر مقدم اورپیپلز لبریشن آرمی نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چین روانگی سے پہلے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدر علوی نے کہا کہ وہ صدر شی جن پینگ کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ کورونا وائرس سے نبرد آزما چینی عوام سے اظہار یکجہتی و وابستگی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *