President approves Justice Qazi Faez Isa’s appointment as next chief justiceتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد(اے یو ایس )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی۔اس تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سےموجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہوگا۔صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی۔ صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔

قاضی فائز عیسٰی 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق پشین کے ایک ممتاز خاندان سے ہے۔ وہ مرحوم قاضی محمد عیسٰی کے صاحبزادے ہیں جوکہ تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنما تھے اور قاضی جلال الدین کے پوتے ہیں جو کہ آزادی سے پہلے ریاست قلات کے وزیر اعظم تھے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر درج ان کے تعارف کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ کی والدہ بیگم سعدیہ عیسٰی تھیں جو کہ ایک سماجی کارکن تھیں اور بہت سے ہسپتالوں اور فلاحی اداروں کے بورڈ آف گورنرز کی رکن تھیں۔ وہ شادی شدہ ہیں اور دو بچوں کے باپ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *