President of Arab Parliament reaches Pakistan on five day visitتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یوایس ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پرعرب پارلیمنٹ کے صدرعادل بن عبدالرحمن العسومی پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔عرب پارلیمنٹ کا وفد دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور دیگر اعلیٰ سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کرے گا۔

ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کیلئے عرب پارلیمنٹ اور پاکستان کے ایوان بالاکے مابین باہمی سمجھوتوں کی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ پارلیمانی وفد کو سینیٹر برائے مہمان دار ی ثنا جمالی نے ایئرپورٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر سینیٹر ثنا جمالی نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ ایک انتہائی اہم فورم ہے، دو طرفہ تعاون اور باہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے راہیں ہموار کرنا مشترکہ مقصد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *