President Raisi instructs Intelligence Ministry to identify perpetrators of Mashad incidentتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں مشرقی ایران کے شہر مشہد میں منگل کے روز پیش آنے والے اس اندوہناک واقعہ کی جس میں حجت الاسلام اسلانی کی شہادت ہوئی شدید مذمت کی اور وزارت سراغرسانی کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کے تمام مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

ایرانی صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز روضہ امام رضاؑ میں پیش آنے والے واقعہ پر جس میں حجت الاسلام اسلانی کی شہادت اور دو دیگر علما زخمی ہوگئے،پورے ایران میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ حجت الاسلام اسلانی خالص اسلام کے مبلغین میں سے تھے اور مقدس شہر مشہد کے مضافات کے شیعہ اور سنی ان کی کاوشوں کے گواہ ہیں ۔ اور امریکی تکفیری گروہوں کے زیر اثر بھٹکے اور گمراہ عناصر کے ہاتھوں انجام دیے گئے اس بد بخت واقعہ سے اسلام اور اسلامی ایران میں دلچسپی رکھنے والوں کے مابین مزید اتحاد و ہم آہنگی پیدا ہو گی اور گمراہ عناصر کی حوصلہ شکنی کا باعث بنے گا۔

دریں اثنا شمالی خراسان،سیستان، کرمان شاہ اور بلوچستان سمیت ایران کے مختلف صوبوں کے سنی علما نے علیحدہ بیان جاری کر کے ا مام رضا ؑ کے روضہ مقدس پر حملے کی جس میں شیعہ عالم دین حجت الاسلام کی شہادت ہوئی، مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ کے ذمہ دار امریکہ، صیہونی ریاست اسرائیل اور تکفیری گروہ ہیں جن کے شام اور عراق میں نا پاک عزائم و مقاصد کو پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی ناکام بناتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *