تہران (اے یو ایس ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ ایران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ملک کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں علاقائی حریفوں نے برسوں کی دشمنی ختم کرنے پر اتفاق کیا اور سات سال سے جاری سفارتی دراڑ کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہا کہ “ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کی طرف سے دی گئی دورے کی دعوت کے جواب میں دعوت نامہ بھیجا ہے۔ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنے سفارتی مشن کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں اور تہران نے کہا کہ یہ مشن 9 مئی تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔
تصویر سوشل میڈیا