President Xi Jinping issues new order for Chinese military to develop elite force to fight and win warsتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ:چینی صدر شی جن پنگ (68) نے جنگ لڑنے اور جیتنے کی صلاحیت رکھنے والی خصوصی فورس نانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مسلح افواج کو تربیت کے لحاظ سے ان کومتحرک کرنے کے لیے ایک نیا فرمان جاری کیا۔ شی ،جو 2012 سے چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی قیادت کر رہے ہیں،سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی)کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے اس عہدے پر فائز رہنے کے ساتھ ہی فوج میں اصلاحات کو اور ٹیکنالوجی کی مسلسل اپ گریڈیشن کے ساتھ حقیقی وقت میں تربیت کو ترجیح دی ہے۔

شی اس سال اپنی دوسری پانچ سالہ مدت کے اختتام تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں اور اس سال کے وسط میں ہونے والی سنٹرل ملٹری کمیشن کی کانگرس کے بعد ریکارڈ تیسری مدت کا آغاز کر سکتے ہیں۔ یہ کانگرس پانچ سال میں ایک بار ہوتی ہے۔ شی 2018 سے ہر سال فوجیوں کو متحرک کرنے اور فوج کے لیے آپریشنل ترجیحات طے کرنے کا حکم دے رہے ہیں اور فوج کے لئے مہم سے متعلق ترجیحات طے کر رہے ہیں۔ چین کو 200 بلین ڈالر کے سالانہ دفاعی بجٹ سے فوجی فائدہ ہوتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ڑنہوا نے کہا کہ شی نے فوج کو اس سال کے حکم نامے میں کہا کہ مسلح افواج کو ٹیکنالوجی، جنگی تکنیک کے ساتھ ہی مخالفین پر گہری نظر رکھنی چاہیے، اپنی کوشش کو دوہرا کرتے ہوئے تربیت اور جنگی کارروائیوں کے ساتھ تال میل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو منظم تربیت کو مضبوط بنانا چاہیے اور ایک خصوصی فورس تیار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی تیار کرنی چاہیے جو جنگیں لڑنے اور جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *