نئی دہلی: (اے یو ایس) صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ کئی سینئر مرکزی وزراءاور معززین نے منگل کے روز آٹھویں بین الاقوامی یوگا کے دن پر مختلف مقامات پر منعقد پروگراموں میں شامل ہوکر یوگا کی مشق کی اورملک و دنیا کو صحت مند زندگی میں یوگا کی اہمیت کا پیغام دیا۔مسٹر کووند نے راشٹرپتی بھون میں یوگا کی مشق کی اور یوم یوگا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ”بین الاقوامی یوگا کے دن کی نیک خواہشات۔ یوگا ہمارے قدیم ہندوستانی ورثے کا حصہ ہے۔ انسانیت کو ہندوستان کا یہ تحفہ صحت کے تئیں ایک جامع نقطہ نظر فراہم کرتا ہے اور ہمارے دماغ، جسم اور روح کے درمیان توازن قائم کرتا ہے۔ میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد کا تجربہ کریں۔
مسٹرنائیڈو نے وزارت سیاحت کے زیر اہتمام سکندرآباد میں یوگا ڈے پروگرام میں شرکت کی اور یوگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی قدیم سائنس دنیا کو ہندوستان کا ایک قیمتی تحفہ ہے اور ہر کسی کو اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یوگا پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم مودی نے کرناٹک کے میسور پیلس گرا¶نڈ میں یوگا ڈے پر منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا، ”یوگا اب ایک عالمی تہوار بن گیا ہے۔ یوگا صرف کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔ اسی لیے اس بار بین الاقوامی یوگا ڈے کا تھیم ‘یوگا فار ہیومینٹی’ ہے۔ میں اس موضوع کے ذریعے یوگا کے اس پیغام کو پوری انسانیت تک پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ اور تمام ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ نظم وضبط کی نصیحت دینے والے یوگ کی اہمیت کو پوری دنیا نے کورونا کے مشکل وقت میں اچھی طرح سے جانا ہے۔
آٹھویں عالمی یوم یوگ کے موقع پر منگل کو راج بھون احاطے میں گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یوگا کیا۔ اس موقع پر یوگی نے کہا کہ رشی منیوں کے طرز زندگی کا اہم حصہ رہے یوگ کو آج دنیا کے 200ممالک اپنا چکے ہیں۔ کورونا بحران میں پوری دنیا نے جانا کہ جسم میں قوت مدافعت کے فروغ میں یوگ کا اہم کردار ہے۔ یوگ نہ صرف نظم وضبط سکھاتا ہے بلکہ انسانیت کے لیے بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ تو پہلے سے ہی یوگا کررہے تھے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگوں نے کورونا وبا کا ڈٹ کا مقابلہ کیا وہیں دنیا نے جانا کہ یوگ قوت مدافعت کو بڑھانے میں کارگر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشش سے ہی یوگ کو عالمی قبولیت حاصل ہوئی ہے۔ آج کے دن یوم یوگ، یوگا فار یومنٹی یعنی انسانیت کے لئے یوگ کی تھیم پر منایا جارہا ہے۔
اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل نے صحت مند زندگی کے لئے مستقل طور سے یوگا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ راج بھون احاطے کو یوگ کے لئے ہر روز صبح پانچ سے سات بجے کے لئے کھولا جائے گا۔ادھر نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ اور مرکزی وزیر سادھوی نرجن جیوتی نے ریزیڈنسی میں یوگا کیا جبکہ نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے پریاگ راج میں یوگ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے اجودھیا میں رام مندر احاطے میں یوگا کیا وہیں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آگرہ کے فتح پور سیکری میں، پشو پتی کمار پارس نے میرٹھ کے ہستنا پور میں، رام داس اٹھاولے نے کشی نگر واقع بدھ مندر میں اور انوپریا پٹیل نے وارانسی واقع سارناتھ میں یوگ تقریب میں شرکت کی۔
