Prince Harry and Meghan Markle's marriage is facing a big threatتصویر سوشل میڈیا

لندن، (اے یوایس) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کو ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے۔مشہور شخصیت کے ماہر نفسیات اور نجومی، انبال ہونیگ مین نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے درمیان علیحدگی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔انبال ہونیگ مین نے کہا کہ میگھن مارکل کو اس وقت زندگی میں اپنی محبت اور شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے حوالے سے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔

انہوں نے اسپن جنی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ 4 اگست کو میگھن مارکل کی 42 ویں سالگرہ ایک ایسا وقت ہے جب سیارہ زہرہ جوکہ انسان کی زندگی میں محبت اور اس کے گھر پر حکمرانی کرتا ہے، ‘ریٹروگریڈ’ ہوگا یعنی اپنے فطری جھکاؤ کے مخالف حرکت کرنے لگے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زہرہ کا ریٹروگریڈ ہونے سے میگھن مارکل کے علاوہ دیگر ‘لیوز’ کو بھی مضبوطی سے اثر انداز ہوسکتا ہے کیونکہ سیارہ زہرہ ‘لیو’ میں ریٹروگریڈ ہوگا۔انبال ہونیگ مین نے کہا کہ سیارہ زہرہ 3 ستمبر تک ریٹروگریڈ رہے گا اور اس دوران میگھن مارکل کی طرح دیگر لیوز کی زندگی میں بھی محبت کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *