نئی دہلی: دسمبر 2018میں امریکی گلوکارو اداکار نک جونس کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ ادکارہ پرینکا چوپڑا نے جنہوں نے گزشتہ مہینے ہی اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوںنے اپنے سے 10سال چھوٹے امریکی گلوکار نک جونس کو ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا ۔

Priyanka Chopra Reveals What Made Her Decide to Date Nick Jonas

اپنی محبت کی کہانی کے بارے میں اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’امریکی پاپ سنگر نک جونس کو ان کے گانے ’ کلوز‘ کے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد میں نے انہیں ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Priyanka Chopra Reveals What Made Her Decide to Date Nick Jonas

واضح رہے کہ اس گانے کے ویڈیو میں نک جونس کوصرف انڈر گارمنٹس میں دیکھا جا سکتا ہے ، اس گانے میں پرینکا کو نک جونس اتنے ہاٹ لگے کہ انہوں نے ان کے ساتھ شادی کرنے فیصلہ کر لیا۔

Priyanka Chopra Reveals What Made Her Decide to Date Nick Jonas

پرینکا نے بتایا کہ یہ ان کا پسندیدہ ویڈیو بھی ہے ۔ قابل غور ہےکہ پرینکا نے نک جونس کو سال 2017میں ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا اور سال 2018میں ایک دسمبرکو شادی کر لی تھی۔

Priyanka Chopra Reveals What Made Her Decide to Date Nick Jonas

پرینکا چوپڑا آخری بار بالی ووڈ فلم ’ دی اسکائی از پنک‘ میں نظر آئیں تھیں جس میںانکے ساتھ بالی وڈ اداکار فرحان اختر اداکاری کرتے دکھائی دیئے تھے۔ اس فلم کو ناظرین نے بہت پسند کیا تھا ۔

Priyanka Chopra Reveals What Made Her Decide to Date Nick Jonas

(تصویریں انسٹا گرام )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *