Priyanka Gandhi eyes youth, women in Assamتصویر سوشل میڈیا

گواہاٹی: کانگریس کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے پیر کو آسام (آسام اسمبلی انتخابات 2021) خواتین پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ذمہ داری سے ووٹ ڈالیں کیونکہ یہ ان کے اور ان کے بچوں کے مستقبل کے لئے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے، اور موجودہ حکومت نے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ وہ وشوناتھ ضلع کے گوہ پور میں چائے کے باغات میں کام کرنے والی سیلف ہیلپ گروپوں کے ممبروں اور خواتین کے ساتھ بات چیت کررہی تھیں۔

جامنی رنگ کی ساڑھی اور ریاست کا روایتی اسکارف زیب تن کیے پرینکا نے، جو زبردست ہجوم اور سیکورٹی عملہ کے گھیرے میں تھیں، آسامی بچیوں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا اور ان کے ساتھ بے نوسیقی گیت بھی گائے۔ خود انہوں نے اور ان کے ساتھ گیت گانے والی لڑکیوں نے ماسک نہیں لگا رکھے تھے۔ پرینکا 27مارچ سے تین مرحلوں میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی انتخابی مہم چلانے کے لیے دو روزہ ریاستی دورے پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *