لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں گنا کسانوں کے چینی ملوں پر بقائے کو لیکر اترپردیش میں یوگی سرکارکی تنقید کی اور کہا کہ کسانوں کو14دنوں میں ادائیگی کا وعدہ جملہ ثابت ہوا ہے۔
واڈرا نے ٹویٹ کر کہا کہ اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار نے گنا کسانوں کو 14دن میں ادائیگی کا وعدہ کیاتھا لیکن چینی ملوں پر ابھی بھی ہزاروں کروڑ روپے بقایا ہے۔
سرکار کا یہ وعدہ بھی جملہ ثابت ہوا ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھیم پور کھیری کے کسان آلوک مشرا کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کا چینی مل پر6لاکھ روپیہ باقی ہے۔جو اب تک نہیں ملا ہے۔انہیں علاج کیلئے تین لاکھ کا قرض لینا پڑا۔ایسی ہی حالت ریاست کے کئی دیگر کسانوں کی بھی ہے۔
