راجستھان(پریس ریلیز)ریاست راجستھان کے کربلا میدان ،ضلع مانگرول میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف شاہین باغ دلی کے طرز پر ایک عظیم مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظ سعید الرحمن عزیز سلفی سمیت سیاسی پارٹیوں کے رہنما ﺅںنے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا ۔

انہوں نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) قومی شہری رجسٹر(این آر سی) اور این پی آر پر بی جے پی کی قیادت والی مرکز ی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہندومسلم سمیت ہندوستان کے تمام مذاہب کے لوگوں نے سی اے اے کی کھلے عام مخالفت کی۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج ،جس میں میں بی جے پی کو شکست اور عام آدمی پارٹی کی شاندار جیتہوئی،واضح ثبوت ہیں ۔مکہ مسجد الاﺅ چوک کے امام حافظ سعید الرحمن عزیز سلفی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں اس لیے بر سر اقتدر پارٹیوں کے رہنماؤں کے ذہن نشین رہنا چاہئے کہ سرکار یں بدلنے میں وقت نہیں لگتا ۔

مانگرول کے کربلا میدان میں ہوئے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں مر د وخواتین نے شرکت کی اور مرکزی حکومت کو اپنے پر امن احتجاج سے ایک پیغام دیا کہ ہمیں اپنے جمہوری وطن عزیز ہندوستان میں چین سے رہنے دیا جائے ۔

اسی ہندوستان میں کیپٹن عبد الحمید ، سرداربھگت سنگھ ، اے پی جے عبدا لکام ، مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ اور مہاتما گاندھی جیسی معزز شخصیات پیدا ہوئیں۔ ہمیں اسی ملک میں رہنا اور اسی ملک میں دفن ہوناہے ، ہمیں خدا را الگ کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *