Protest at the Chinese Consulate General Demanding Release of the Detained Canadiansتصویر سوشل میڈیا

سرے ،بی سی: فرینڈز آف کنیڈا نے چین میں گرفتار کنیڈیائی لوگوں کی رہائی کے مطالبہ کو منوانے کے لیے ایک احتجاجی ریلی کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔یہ پرامن احتجاج مورخہ4جولائی بروز ہفتہ بوقت صبح ساڑھے دس بجے عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل واقع 3380گران ولے اسٹریٹ وینکوور ، بی سی پر کیا جائے گا۔

ہووائی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ میں ایکزیکٹیو مینگ وان ژاؤ کی کنیڈا میں گرفتاری کے جواب میں سابق کنیڈیائی سفارت کار مائیکل کوریگ اور کیڈیائی مائیکل اسپاوور ، جو انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے لیے کام کرتے ہیں ، 10دسمبر2018سے گرفتار ہیں ۔انہیں فرضی الزامات عائد کر کے جیل میں ڈالا گیا ہے اورانہیں چین کی بلاوجہ قید میں رہتے ہوئے آج 555واں دن ہے۔ فرینڈز آف کنیڈا انڈیا کے صدر منندر گل نے کہا کہ انہیں باقی دنیا سے کاٹ کر نہایت درجہ غیر انسانی اور ناگفتہ بہ حالت میں ایسی جگہ رکھا گیا ہے جہاں دن کے 24گھنٹے روشنی رہتی ہے۔

کنیڈیائی سفارت کاروں کو ان دونوں سے کبھی ملنے بھی نہیں دیاگیا۔چونکہ ان کے خلاف کوئی جائز معاملہ نہیں تھا اس لیے انہیں فوری طور پر گرفتار بھی نہیں کیا جا نا چاہئے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم احتجاج کرتے ہیں اور حکومت چین کو ایک سخت پیغام ارسال کرتے ہیں کہ وہ کنیڈیاو¿ں کو یرغمال بناکراپنے ناکام سفارتی نظریہ اور حقوق انسانی کے ناقص ریکارڈ کے لیے انہیں رہن کے طور پر نہیں رکھ سکتا ۔گل نے مزید کہا کہ میڈم وان ژاؤ اور دو نوں کنیڈیائی شہریوں کے کیسوں کا موازنہ کیا جائے تو اس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ گل نے کہا کہ کناڈا اور چین میں دوستی اور باہمی عزت و احترام کی طویل تاریخ کے باوجود کنیڈا اور کنیڈیائی لوگ چین کی چودھراہٹ دکھانے والی حرکتیں، دھونس ،بے رحمانہ کارروائی اور بلیک میلنگ ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

مسٹر گل نے کہا کہ ہم حکومت چین سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ دونوں کنیڈیائی شخصیات کو اگر کسی اور وجہ سے نہیں تو انہیں کم از کم کوویڈ 19-وب کے پیش نظر ہی ،جس کا پوری دنیا سامنا کر رہی ہے، فوری طور پر رہا کردے ۔مسٹر گل نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات مکمل کی کہ میں نے اپنے متعدد دوستوں سے بات کی جو چین کی بد نیتی پر مبنی حرکت سے شدید غم و غصہ میں ہیں اور اسے وہ اپنی ذاتی توہین قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دوستوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ وہ چینی مصنوعات، ایر لائنز اور چین کی سیاحت کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔مسٹر گل نے کہا کہ احتجاج پر امن ہوگا اور اس کا مقصد چین کو یہ سخت پیغام دینا ہے کہ اس کے عمل سے دوستوں کو کس قدر تکلیف ہے اور ان کے کیا جذبات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *