اسٹاک ہوم: گذشتہ دنوں سویڈن میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے ایک مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پاکستان پر افغانستان میں جاری پراکسی وار میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے 50 سے 60 افراد کے ایک گروپ نے سویڈن میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاج کیا۔ان لوگوں نے افغانستان میں خونریزی میں پاکستان کے ملوث ہونے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ ان لوگوں نے ہاتھوں میں نعروں کے ساتھ پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
سویڈش پولیس کے اہلکار بعد میں مظاہرین کو موقع سے ہٹا کر لے گئے۔ مظاہرین نے انگریزی ، سویڈش ، اردو ، پشتو اور دری (فارسی) میں مختصر تقریریں بھی کیں۔ جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس طالبان کی حمایت کر رہی ہے۔