Protest outside Pak embassy in Tokyo on 26/11 anniversaryتصویر سوشل میڈیا

ٹوکیو: ممبئی دہشت گردی کے حملوں کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات کے روز یہاں ہندوستانی مہاجرین کے ممبران اور جاپان میں مختلف کمیونٹیز کے دیگر افراد نے پاکستان کے سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاکستان کی جانب سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

پاکستان کی زیرقیادت دہشت گردوںکی جانب سے 26 نومبر ، 2008 کو ممبئی میں ہوئے خوفناک حملے کی برسی کے موقع پر احتجاجیوںنے اس حملے میں ہلاک جاپانی شہری سوسودہ کو بھی یاد کیا ، جو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 166 افراد میں شامل تھا۔مظاہرین ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے انہوں نے پاکستان حکومت سے ممبئی دہشت گردی کے حملوں کے ذمہ داروں کو سزا دینے اور دہشت گردی کے استعمال کو ریاستی پالیسی کے طور پر ترک کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے سوسودہ کے ساتھ ساتھ اہل خانہ اور جاپان کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے موم بتی کینڈل مارچ بھی نکالا۔اس موقع پر ایک منتظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کرکے ، پاکستان دہشت گردی کے عالمی مرکز کے طور پر اپنے کردار کی تصدیق کررہا ہے اور دہشت گردی کے سب سے بڑے برآمد کنندہ مماک میں سے ایک شامل ہو ا ہے۔26 نومبر ، 2008 کو ، پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی)کے تربیت یافتہ10 دہشت گردوں نے ممبئی میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا جن میں تاج محل ہوٹل ، اوبرائے ہوٹل ، لیوپولڈ کیفے ، نریمن(چابڈ)ہاﺅس ، اور چھتراپتی شواجی ٹرمینس ٹرین سٹیشن ، کو نشانہ بنا یا جس میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان بہیمانہ حملوں میں9 دہشت گرد مارے گئے اوران میں سے بچا اجمل عامر قصاب کو زندہ پکڑا گیا تھا جسے سزا ے موت سنائی گئی تھی۔ 11 نومبر ، 2012 کو قصاب کو پنے کے یرووادا جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔پاکستان نے ابھی تک ان حملوں میں ملوث افراد پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ سات ملزمان کے خلاف پاکستانی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت مقدمے کی سماعت نے ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے میں بہت کم پیشرفت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *