PTI leader son kidnapped christian girl and focibly forcibly converted to Islam, married off to abductorتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان میں ایک بار پھر اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بار وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ایک رہنما کے بیٹے پر ایک عیسائی لڑکی کو اغوا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔متاثرہ عیسائی خاندان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو ان کے ہی علاقے میں رہنے والے ایک شخص نے اغوا کر لیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پارٹی کے رہنما کا بیٹا بھی اس کیس میں ملوث ہے۔

اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم نے زبردستی اسلام قبول کرایا اور انکی نابالغ بیٹی سے شادی کی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج نہ کرائیں۔ پولیس نے لڑکی کی ماں کو بتایا کہ اس کی بیٹی اپنی مرضی سے لڑکے کے ساتھ گئی تھی اور شادی سے پہلے اس نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ ابھی تک اس معاملے میں عمران خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین اس کی مذمت کرتے نظر آرہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *