PTI to approach SC seeking removal of Punjab CM Hamzaتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یو ایس ) رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت حمزہ شہباز کی وزارت اعلی کے خلاف جلد عدالت سے رجوع کرے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں بہت جلد سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

انھوں نے دعوی ٰکیا کہ اس وقت پنجاب میں تحریک انصاف کے پاس مسلم لیگ ن اور اتحادیوں سے زیادہ ووٹ ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ بہت جلد عمر سرفراز چیمہ بھی بطور گورنر پنجاب واپس آئیں گے کیوںکہ ان کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنی جانی ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کی کوئی امید ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ پہلے الیکشن کا اعلان ہو جائے، اس کے بعد تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’ہمیں کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ستمبر تک الیکشن ہو جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *