نئی دہلی: یوں تو کروناو ائرس کو پھیلنے سے روکنے نیز اس کی روک تھام اور قابو پانے کے لیے ملک گیر پیمانے پر سخت مزاحمتی اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن حکومت پنجاب نے دو قدم آگے بڑھتے ہوئے ریاستی سطح پر کرفیو نافذ کر کے کروناوائرس سے تحفظ کے لیے ریاست کو نہایت سخت اقدام کرنے والی پہلی ریا ست بنا دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عوام نے چونکہ ریاست میں نافذ لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی شروع کر دی تھی اس لیے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ کیپٹن نے چیف سکریٹری اور پولس ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔کرفیو کے دوران ذرہ برابر ڈھیل نہیں دی جائے گی۔سینیئر افسر نے کہا کہ چونکہ لوگ کثیر تعداد میں باہر گھوم رہے تھے اس لیے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ سخت کرفیو نافذ کر کے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا جائے۔تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضروری احکام جاری کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص کرفیو میں رعایت چاہے گا تو اسے ایک مقررہ مدت اور مقصد کی تکمیل کے لیے رعایت دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *