اسلام آباد: (اے یو ایس ) پاکستان کے صوبے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے تک تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے معاہدے کے ڈرافٹ کی تیاری جاری ہے۔اپوزیشن نے اپنے مطالبات پر مبنی ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا ہے کہ تحریری معاہدے کے بعد ہی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے۔
اسپیکر پرویز الہی اور اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے، جس پر آئی جی پولیس کو معافی مانگنا ہوگی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔
