Punjab CM, parties, SGPC condemn killingتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان کے شہر پشاور میں دو سکھ تاجروں کو گولی مارکر ہلاک کرنے کی واردات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ پورے خلوص اور سنجیدگی سے اس واردات کی تحقیقات کرے اور اس مذموم کارروائی کو انجام دینے والوں کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان میں اقلیتی برادری کے لوگوں کو ہدف بنا کر موت کے گھاٹ اتارنے کی وارداتیں جاری رہنے پر پاکستان سے سخت ا حتجاج کیا۔

باغچی نے کہا کہ ہندوستان اس امر کی توقع رکھتا ہے حکومت پاکستان اقلیتوں کے تحفظ، سلامتی اور بہبود یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی۔واردات پر گہرے صدمہ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر ہرجندر سنگھ دھامی نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کی حکومتیں پاکستان میں سکھوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے میں ناکام رہی ہیں۔ ایسی وارداتیں تسلسل سے ہو رہی ہیں لیکن کبھی حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی مقتولین اور ان کے لواحقین سے انصاف کیا گیا۔دھامی نے کہا کہ ہم اس بزدلانہ کارروئی کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی حکومت کو اپنی ذمہ داری نبھانا چاہئے کیونکہ اقلیتوں کی اس طرح ہلاکتیں پوری دنیا خاص طور پر سکھوں کے لیے گہری تشویش کا باعث ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے بھی واردات کی شدید مذمت کی اور وزیر خارجہ سے پر زور اپیل کی کہ اس معاملہ پرپاکستان سے بات کریں۔دہلی سکھ گوردوارہ منجمنٹ کمیٹی کے سابق صدر اور بی جے پی لیڈر منجیت سنگھ سرسہ ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور شرومنی اکالی دل رہنما سکھ بیر سنگھ بادل نے بھی وار دات کی سخت مذمت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *