اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہور کے جوہر ٹاو¿ن میں کالعدم جماعت الدعویٰ کے سرغنہ حافظ سعید کے مکان کے قریب ہوئے بم دھماکے کی ، جس میں کم از کم تین افراد ہلاک اور24دیگر زخمی ہو گئے،تحقیقات میں پنجاب پولس نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور اسے جو سراغ ہاتھ لگے ہیں ان کے سہارے وہ بہت جلد ملزموں کو گرفتار کر لے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی معیشت اور سیاست میں استحکام دشمنوں کے حلق سے نہیں اتر رہا اور وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کسی حال میں برداشت نہیں کر سکتے اس لیے ان دشمن عناصر نے دہشت گردی کی راہ اختیار کرلی ہے۔رشید نے کہا کہ جو عباصر ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں ناکام ہو جائیں گے کیونکہ پاکستان کبھی بھی کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔
قبل ازیں جائے وقعہ پر سماع ٹی وی سے بات کرتے ہوئے لاہور کے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا تھا کہ اس دھماکے میں 12افراد بشمول خواتین و بچے زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں میں ایک پولس اہلکار بھی شامل ہے۔ ملک نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد ہم کسی نتیجہ پر ضرور پہنچ جائیں گے کہ یہ دھماکہ کاہے کاتھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ تحقیقات کے لیے علاقہ کی گھیرا بندی کر دی گئی ہے۔ شہر کے پولس سربراہ غلام محمود ڈوگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ابھی اس کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ رہائشی علاقہ میں ہونے والا یہ دھماکہ کسی بم کا تھا یا کوئی سلنڈر پھٹا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیقات جاری ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر مصروف عمل ہیں تاکہ کوئی ایسا سراغ ہاتھ لگ جائے جس سےیہ عقدہ کھل سکے کہ یہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔پاکستان کی ڈان نیوز ایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ اللہ ہو شاہراہ پر ہوا۔ ٹیلی ویژن فوٹیج میں اس دھماکے سے قریبی مکانات کی دیواروں میں دراڑیں اور شکستہ کھڑکیاں صاف دکھائی دے ر ہی ہیں۔
