Punjabi is 2nd most spoken language in Canadaتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:کناڈا میں مردم شماری کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بولی جانے والی غیر سرکاری زبانوں میں منڈارین کے بعد پنجابی دسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔18اگست کو جاری کی گئی 2021مردم شماری اعداد و شمار کے مطابق 4.6ملین کناڈیائی گھر پر سرکاری زبان انگریزی یا فرانسیسی سے زیادہ پنجابی بولتے ہیں۔

کناڈا میں مینڈیرن اور پنجابی بولنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس میں 2016 میں تقریباً 6لاکھ 10ہزار افراد مینڈیرن بولتے تھے لیکن اب یہ تعداد 2021 میں بڑھ کر 7لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجابی بولنے والوں کی تعداد 5لاکھ 43ہزار سے بڑھ کر 7لاکھ 63ہزار تک پہنچ گئی ہے، مردم شماری میں شمار کیے گئے پنجابی دراصل ہندوستان سے آئے ہیں جو گورمکھی پنجابی زبان بولتے ہیں۔

دیگر جنوبی ایشیائی زبانیں بولنے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، ان میں ہندی بولنے والے (1لاکھ 33ہزار سے بڑھ کر 2لاکھ 24ہزار )، ٹیگالوگ بولنے والے (5لاکھ10ہزار سے بڑھ کر 5لاکھ 90ہزار) اور اردو (2لاکھ 43ہزار سے بڑھ کر 2لاکھ 97ہزار) ہو گئے ہیں۔سب سے زیادہ بولی جانے والی لاقائی زبانوں میں اردو پانچویں نمبر پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *