واضح ہوکہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ سکس لائن پوروانچل ایکسپریس وے کی تعمیر بہت تیز رفتار سے جاری و ساری ہے اور مارچ تک شاہراہ بچھانے کا کام مکمل ہوجائے گا اور وزیر اعظم نریندر مودی اپریل میں اس کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، جو ایکسپریس وے تعمیراتی کاموں کے معائنے کے لئے پوروانچل کے غازی پور اور اعظم گڑھ سمیت متعلقہ اضلاع کے دورے پر گئے تھے ، نے پیر کو عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ہمہ جہت ترقی کے موجودہ رجحان کا نتیجہ یہ سامنے ہے کہ ہم پوروانچل ایکسپریس وے پر کھڑے ہیں ۔
یوگی نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے کی تشکیل کے بعد ، غازی پور کے لوگ تین گھنٹوں میں لکھنؤ اور 10 گھنٹوں میں دہلی پہنچ سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مافیا اترپردیش میں ترقی کی رفتار میں رخنہ ڈالتے رہے اور اب حکومت ان کی غیر قانونی املاک ضبط کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور انہیں اترپردیش میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے عوام کے نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کے فلاحی پروگراموں اور اسکیموں سے عوام میں آگاہ کریں۔
