Putin Facing Further Isolation": US After PM Modi Dials Ukraine's Zelenskyتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکی صدر کے دفتر، وائٹ ہاؤس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو فون کال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کو عالمی برادری نے اور الگ تھلگ کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کارن جین پیئر نے اپنی یومیہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم اس بارے میں بالکل واضح ہیں اور ہم دنیا بھر کے ممالک سے یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ(یوکرین پر روس کے حملے)کے بارے میں عوامی سطح پر بات کریں اور اس میں سفارتی طور پر شامل ہونا جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وزیر اعظم (مودی)یہی کر رہے ہیں۔ لیکن پو تین کے بارے میں ان کے عوامی تبصرے بالکل واضح ہیں۔ پیئر نے کہا کہ پوتین کو عالمی برادری نے مزید الگ تھلگ کر دیا ہے۔ جہاں تک ممکنہ جوہری خطرے کا تعلق ہے، ہم اس بارے میں بالکل واضح ہیں۔ ہم ہر جوہری ہتھیار یا جوہری طاقت کی نمائش کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔پیئر نے مزید کہا کہ یوکرین اپنی خودمختاری کے لیے لڑ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *