Putin in self-isolation due to COVID-19 cases in inner circleتصویر سوشل میڈیا

ماسکو:(اے یو ایس ) روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے قریبی ساتھیوں میں کرونا کی تشخیص کے بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔کریملن نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ صدر پوٹن کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے پیشِ نظر وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

صدر پوٹن نے مقامی سطح پر تیارہ کردہ کرونا ویکسین اسپوتنک فائیو کا کورس مکمل کر رکھا تھا۔ انہوں نے رواں برس اپریل میں ہی مذکورہ ویکسین کی دوسری خوراک لی تھی۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پوٹن کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور انہوں نے وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کے بعد خود کو قرنطینہ کیا ہے۔ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ صدر پوٹن نے کرونا سے متاثرہ کس شخص سے ملاقات کی تھی اور وہ کب تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *