ماسکو: وس کے صدر ولادمیر پوتین نے یوکرین پر روسی حملے کے جواب میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں پر اب تک کا نہایت سخت شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغرب کو نوٹس جاری کر دیا کہ وہ مغربی ممالک سے اپنےتمام معاہدے منسوخ اور برآمدات بند کر سکتا ہے۔
گذشتہ 23سال سے روس پر حکمرانی کرنے والے پوتین منگل کے روز ایک بڑے فرمان پر دستخط کر دیے جس میں پابندیوں کے جواب میں اپنی عائد کردہ پابندیوں کی فہرست میں مغرب کے لوگوں اداروں اور کمپنیوں کو مصنوعات و خام مال کی برآمدات پر پابندی لگا دی گئی۔اور اس ضمن میں انہوں نے حکومت کو سخت ہدایت جاری کر دی۔
فرمان سے ، جو اشاعت کے فوراً بعد نافذ العمل قرار دے دیا گیا،روس کو یہ اختیار حاصل ہو گیا کہ عالمی منڈی میں افرا تفری پھیلا سکے کیونکہ یہ فرمان کسی بھی وقت کسی بھی ادارے یا فرد کے ساتھ معاہدہ یا بر آمدات روک سکتا تھا۔حکومت روس کو دس روز کے اندر فہرستیں تیار کرنی ہیں کہ پہلے ہی سے پابندیوں کی زد میں آنے والے مغربی سیاستدانوں کے علاوہ اور کس کس کو پابندیوں کے دائرے میں لانا ہے۔
