Putin says Afghanistan situation requires 'additional measures'تصویر سوشل میڈیا

ماسکو: روس کے صدر ولادمیر پوتین نے افغانستان کی موجودہ صورت حال پر یہ کہتے ہوئے تشویش ظاہر کی ہے کہ افغانستان کے حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ان کے ملک کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدمات کیے جائیں۔ اپنی تازہ ترین تقریر میں صدر ولادیمیر پوٹن نے افغانستان سے اپنے ملک کو لاحق ممکنہ خطرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر اپنی سرحدوں پر مزید سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

روس نے بارہا افغانستان سے داعش کے خطرات کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن افغانستان نے ہمیشہ اس بات پر اصرار کیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف نہ استعمال ہونے دی جائے گی اور نہ ہی کی جائے گی۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا ہے اس کے پیش نظر ہمیں اپنی مشرقی سرحدوں پر اور وسطی ایشیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ، جو روس کو خطے میں اپنی سلامتی کے ضامن کے طور پر دیکھتے ہیں مل کر سیکورٹی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ہمیں پناہ کے متلاشیوں کو داخلے سے روکنے اور دہشت گردوں اور مجرموں کو ہماری سرحدوں میں گھسنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔ لیکن افغانستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ کسی فرد یا گروہ کو افغان سرزمین پر دوسرے ممالک کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے کہا کہ امارت اسلامیہ وعدہ کرتی ہے کہ وہ افغان سرزمین پر کسی کو دوسروں کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور افغانستان میں ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو دوسرے ممالک کے لیے خطرہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *