ماسکو: روس کے صدر ولادمیر پوتین نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے باعث مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو دنیا کے لیے خطرناک و تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے ان پابندیوں سے ہونے والی اقتصادی پریشانیوں کی انتہا کو کامیابی سے پار کر لیاہے۔
بحر اوقیانو سی شہر ولادی ووستوک میں مشرقی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پوتین نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ روس نے اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین اقتصادی صوت حال کی انتہا کو بڑی خوش اسلوبی سے عبور کر لیا ہے۔اپنے خطاب کے دوران پوتین نے پاندیوں کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کے اناج میں سرقہ مار رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب ممالک کے لیے خوراک تک رسائی مشکل تر ہوتی جارہی ہے کیونکہ وہ اناج جو مغرب یوکرین سے چوری کر رہاہے وہ غریب ملکوں کے ہی لیے تھا۔
پوتین نے اقتصادی پابندیوں سے ہونے والی دشواریوں پر قابو پالینے کے ثبوت کے طور پر بے روزگاری کی اب تک کی کم ترین شرح ،3.9فیصد اور مہنگائی میں کمی سمیت معیشت میں سدھار کی علامتوں کی نشاندہی کی۔واضح ہو کہ مغربی مماک کی پابندیوں نے روس کے توانائی اور بینک کاری زمروں کو خصوصی نشانہ بنایا تھا۔
