Putin says Russia has sufficient stockpile of cluster bombsتصویر سوشل میڈیا

ماسکو(اے یو ایس ) صدر ولادیمیر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگریوکرین کو امریکہ کی جانب سےکلسٹر بم فراہم کیے جاتے ہیں تو روس کے پاس بھی ان کا کافی ذخیرہ ہے اور وہ انہیں استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے۔روس کے نشریاتی ادارے ’روسیہ ٹی وی‘ کے رپورٹر نے اتوار کی شب کو نشر سے قبل اپنے ٹیلیگرام چینل پر پوٹن کے ساتھ گفتگو کے اقتباسات شائع کیے جن میں صدر پوٹن نے امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی پر پہلی بار تبصرہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘کے مطابق پوٹن نے انٹرویو میں یہ بھی کہا ہے کہ روس نے اب تک یوکرین کے ساتھ جنگ میں کلسٹر بموں کا استعمال نہیں کیا۔تاہم روس اور یوکرین دونوں جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کو ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے وسیع پیمانے پر دستاویزی شکل دی گئی ہے اور روسی حملوں کے بعد کئی مقامات پر کلسٹر راو¿نڈ پائے گئے ہیں۔پوٹن نے کہا کہ ”اب تک ہم نے ایسا نہیں کیا ہے، ہم نے یہ استعمال نہیں کیے کیوں کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں تھی۔“خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نےبتایا ہےکہ یوکرین نے جمعرات کو کہا کہ اسے امریکہ سے کلسٹر بم موصول ہوگئے ہیں۔امریکہ کے مطابق یوکرین کی فوج کو درکار’ شیلز ‘کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یہ مدد فراہم کی جارہی ہے۔یہ مدد ایسے وقت میں فراہم کی گئی ہے جب یوکرین مختلف محاذوں پر روس کے خلاف جوابی کارروائی کر رہا ہے۔

پینٹاگان نے بھی جمعرات کو کہا کہ امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ کلسٹر گولہ بارود یوکرین پہنچ گیا ہے۔کلسٹر و ہ بم ہیں جو ہوا میں کھل جاتےہیں اور درجنوں چھوٹے بموں کی شکل اختیار کرکے ایک وسیع علاقے میں ایک ساتھ گرتے ہیں۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق صدر جو بائیڈن کی جانب سے گزشتہ ہفتے حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے امریکی رہنماو¿ں نے کئی ماہ تک اس متنازعے مسئلے پر بحث کی تھی۔کلسٹر بموں کو انسانی ہمدردی سے متعلق گروپوں اور کچھ امریکی اتحادیوں کی جانب سے طویل عرصے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *