Putin says the U.S. wants to push Russia into warتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: روس کے صدر ولادمیر پوتین نے یوکرین میں بحران کے لیے امریکہ کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ روس پر سخت قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا بہانہ تلاش کرنے کے لیے روس کو جنگ میں ڈھکیلنے کی سازش رچ رہا ہے۔ واضح ہو کہ امریکہ اور اس کے اتحادی روس پر الزاملگاتے ہیں کہ وہ یوکرین پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جبکہ دوسری جانب روس اس الزام کی مسلسل تردید کرتارہاہے۔

اس ضمن میںپوتین نے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان سے بات کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ امریکہ یوکرین کی سکیورٹی کے بارے میں اتنا فکر مند نہیں ہے جتنا اپنے اس مقصدکی تکمیل میں لگا ہے کہ کسی بھی حیلے بہانے سے روس کی ترقی روک دی جائے اور صرف اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے وہ یوکرین کشیدگی کو ہتھیار بنا رہا ہے۔

ادھر روس کی ریشہ دوانیوں کے حوالے سے یوکرین کے صدر ولادمیر زیلینسکی نے انتباہ دیا ہے کہ اگر روس ان کے ملک پر فوجی چڑھائی کی تو یہ نہ صرف یوکرین اور روس کے درمیان جنگ ہو گی بلکہ پورایورپ بھیانک جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔واضح ہو کہ پوتین نے یوکرین سرحد کے قریب اپنے ایک لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں جس پر امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ یوکرین کے خلاف فوجی جارحیت کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *