ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے افغانستان میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وہاں اپنی 20 سالہ طویل فوجی موجودگی سے صفر حاصل کیا ہے۔
پوتن نے بدھ کے روز کہا کہ 20 سال سے امریکی فوج افغانستان میں رہنے والے لوگوں کو مہذب بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔اس کانتیجہ وسیع المیہ تھا ، بڑے پیمانے پر نقصان کے طور پر سامنے آیا۔یہ نقصان امریکہ اور اس سے بھی زیادہ افغانستان کے باشندوں کوہوا۔
پوتن نے کہا کہ باہر سے کوئی چیز مسلط کرنا ناممکن ہے۔ اگر کوئی کسی کے لیے کچھ کرتا ہے تو اسے ان لوگوں کی تاریخ ، ثقافت ، زندگی کے فلسفے کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیے۔ ان کی روایات کا احترام کیا جانا چاہیے۔
