تہران: گذشتہ دنوں عراقی دارالخلافہ بغدادمیں امریکی ڈرون حملہ میں ایک ایرانی فوجی جنرل کی ہلاکت اور جوابی حملوں کے بعد بڑھتی کشیدگی کے درمیان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی ایران کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
قطر امریکہ کا قریبی حلیف ہے اور خطہ میں اس کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے لیکن اس کے ساتھ اس کے ایران سے بھی گہرے تعلقات ہیں علاوہ ازیں دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ میں بھی ایران سے اس کی شراکت ہے۔
شیخ تمیم اپنے دوران قیام صدر حسن روحانی اور دیگر اعلیٰ رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے۔قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمٰن التھانینے 3جنوری کو امریکی حملہ کے فوراً بعد بگڑتے حالات میں ایران کا دورہ کے دوران ایک ایسے پر امن حل کی اپیل کیا تھی جو کشیدگی دور کرنے کا باعث بنے۔
شیخ تمیم عمان کے امیر سلطان قبوس کے انتقال پر تعزیت ادا کرنے اتوار کی صبح دوحہ سے مسقط پرواز کر گئے۔