Qatar Foreign Minister meets Taliban leaders in Kabulتصویر سوشل میڈیا

واضح ہوکہ بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اتوار کے روز افعانستان کا مختصر دورہ کیا ہے جس میں انھوں نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم ملّا محمد حسن آخوند سے ملاقات کی ۔ قصر صدارت میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، انسانی بنیادوں پر امداد، اقتصادی ترقی اور عالمی رابطہ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے استحکام کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے،ملک میں امن کو فروغ دینے اور افغانستان کے عوام کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی غور و خوض کیا۔قطر کے وزیرِ خارجہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد یہاں کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ سطحی غیر ملکی شخصیت ہیں۔اس کے علاوہ ا±ن کی سابق صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *