دوحہ: (اے یو ایس) قطر، اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مسمار شہر غزہ کی تعمیر نو کے لئے 500 ملین ڈالر کی امداد کرے گا۔قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “ہم خودمختار حکومت کے قیام کے ذریعے مسئلے کے منصفانہ اور پائیدار حل تک اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنا جاری رکھیں گے”۔
الثانی نے کہا ہے کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے حکم پر قطر، غزہ کی تعمیر نو کے لئے 500 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔واضح ہو کہ قطر اکثر و بیشتر اسرائیل اور 2007سے غزہ پر حکومت کر رہی فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان ثالث کے فرائض ادا کرتا رہا ہے۔قطر ماضی میں بھی ہونے والی جنگ بندیوں کی حمایت میں انسانی بنیادوں پر لاکھوں ڈالر امداد فراہم کر تا رہا ہے۔