Qatar PM says Afghan people need international help to avoid Internal crisesتصویر سوشل میڈیا

دوحہ: وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جسیم الثانی نے کہا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک سے، جو دورہ قطر پر آئے ہوئے ہیں، ملاقات کے دوران عوام کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں داخلی بحرانوں سے نمٹنے کے قابل بنانے میں عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ جرمن وزیر خارجہ نے قطر پہنچنے کے بعد دوحہ میں جسیم الثانی سمیت ملک کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ قطر کی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق طرفین نے لوگوں کی صلاحیتوں اور انہیں کسی بھی اندرونی بحران سے نمٹنے کے لیے با اختیار بنانے اور امن قائم کرنے کی جانب پیشرفت کرنے ، انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین کے حقوق کا احترام، لڑکیوں کے لیے تعلیم کے حصول اور افغان معاشرے کے تمام طبقات کے لیے ترقی کی راہیں ہموار کرنے کی اہمیت پر تبادہ خیال کیا۔

الثانی نے قبل ازیں صوبہ قندھار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امارت اسلامیہ کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے،جو علالت کے باعث فی الحال اس عہدے پر باقاعدہ کام نہیں کر رہے ہیں، بات چیت کی۔ایک سیاسی تجزیہ کار معصوم کاظمی نے کہا کہ اسلام کے مقرر کردہ اصولوں پر مبنی ڈھانچہ کے اندر رہ کر افغانستان کی موجودہ حکومت خود کو عالمی سطح تک پہنا سکتی ہے۔ امارت اسلامیہ نے افغانستان کے ساتھ تعاون کے حوالے سے قطر کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت افغانستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے فکر مندیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ طالبان کے ترجمان اعلیٰ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ انسانی حقوق کے حوالے سے موجود ہ خدشات کو دور کرنے کے پابند عہد ہیں اور اس جانب کوششوں کے ساتھ ساتھ ان مسائل کا حل تلاش کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جو ابھی تک حل نہیں ہو سکے ہیں۔ قبل ازیں قطر کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ قطرافغانستان اور بین الاقوامی برادری کے درمیان سیاسی راستہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *