دوحہ: قطر نے موذی مرض کورونا وائرس (COVID-19) کے پیش نظر ہندوستان و پاکستان14 ممالک سے آنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

قطر میں داخلے پر عائد کردہ یہ عارضی پابندی ہندوستان و پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران ، عراق، لبنان، نیپال، فلپائن ، جنوبی کوریا ، سری لنکا ، شام اور تھائی لینڈ ہیں۔

قطر کی حکومت نے8مارچ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ 14ممالک کے لوگوں پر پابندی لگانے کا یہ فیصلہ عالمی پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیل جانے کی وجہ سے کیا گیاہے۔

اگرچہ جاپان بھی اس مرض سے متاثر ہے لیکن قطر نے سنگا پور، ملیشیا اور انڈونیشیا سمیت جن ایشیائی ممالک کے لوگوں پر قطر میں داخلہ پر پابندی نہیں لگائی ان میں جاپان بھی شامل ہے۔بیان کے مطابق قطر میں داخلے پر عائد یہ عارضی پابندی ان ممالک سے قطر آنے کا ارادہ کرنے تمام لوگوں پراثر انداز ہو گی ۔

قطر پہنچنے پر ویزا لگوانے والے ممالک کے لوگ ہوں یا کام کرنے کا اجازت نامہ رکھنے والے رہائشی ہوں یا عارضی مہمان ہوں سبھی کے قطر میں داخلے پر یہ عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔

قطر ایر ویز پہلے ہی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ملک اٹلی آنے جانے والی پروازیں عارضی طور پر بند کر چکا ہے۔قطر نے اب یہ اعلان کیا ہے کہ اس کی ایر ویز نے ہندوستان سے بھی اپنی پروازیں بند کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *