سڈنی: ہند بحر الکاہل کے خطے میں چین کی مداخلت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ڈریگن کے اس توسیع پسندانہ سلوک کو روکنے کے لئے ہندوستان سمیت تین دیگر ممبر ممالک ریاستہائے متحدہ امریکہ ، آسٹریلیا اور جاپان کا جمعہ کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔جس میں بحر الکاہل کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
کواڈنے اس خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے فروغ دینے کے مقصد سے رابطے ، بنیادی ڈھانچے کی سہولیات اور سلامتی کے لئے باہمی ‘عملی’ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق بتایا گیا کہ چاروں ممالک نے مشترکہ اقدار اور اصولوں اور بین الاقوامی سمندری قانون کے احترام پر مبنی ایک آزاد ، کھلی ، خوشحال اور جامع ہند بحر الکاہل کے خطے سے وابستگی کی بات دوہرائی۔
کواڈ کے سینئر عہدیداروں کی یہ میٹنگ ٹوکیو میں اس اجلاس کے 2 ماہ بعد اکتوبر میں ہوئی۔ چاروں ممالک نے ہند بحر الکاہل کے خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی مداخلت کو روکنے کے لئے نومبر 2017 میں کواڈ قائم کیا تھا۔وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا کہ اجلاس میں مقامی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دہشت گردی ، سائبر دہشت گردی اور سکیورٹی سے متعلق امور پر بھی بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ اس مباحثے کا مقصد پورے ہند بحر الکاہل کے خطے میں امن ، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے ۔