Queen Elizabeth begins celebrations to mark 70 years on throneتصویر سوشل میڈیا

لندن: 95 سالہ ملکہ الزبتھ نے ہفتے کے روز اپنے تخت نشینی کی 70 ویں سالگرہ مقامی کمیونٹی گروپس کو انگلینڈ کے مشرقی علاقے سینڈرنگھم میں اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر کے منائی۔6فروری 1692کو اپنے والد جارج ششم کے انتقال کے بعد انہیں جس وقت ملکہ بنایا گیا تو وہ بین الاقوامی دورے کے دوران کینیا میں تھیں۔ آسٹریلیا، کناڈا اور نیوزی لینڈ سمیت دولت مشترکہ کے 15 ممالک کی ملکہ ملکہ الزبتھ دوم اپنی تاجپوشی کی 70 ویں سالگرہ منانے والی پہلی حکمراں ہیں ۔

اس ضمن میں کہا جاتاہے کہ وہ پچھلے ہزار سالوں میں ملکہ الزبتھ دوم کے آباؤ اجداد میں سے کوئی بھی بادشاہ یا ملکہ اپنے دور حکومت کی 70 ویں سالگرہ تک نہیں پہنچا۔بکنگھم پیلس نے کہا کہ ہلکے نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ملکہ الزبتھ نے ایک مقامی رہائشی کی طرف سے تیار کردہ تہوار کا کیک کاٹا اور ایک کنسرٹ گروپ کی طرف سے گانا ”مبارک ہو“ سنا۔ملکہ ایلزبتھ نے اس موقع پر کہا کہ جب شہزادہ چارلس بادشاہ بنیں تو ڈچز آف کارنوال کمیلا کو ‘کوئین کونسورٹ‘ کے نام سے جانا جائے۔

تخت نشینی کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان ک کی یہ مخلصانہ کوشش ہے کہ کمیلا کو یہ خطاب ملے۔ ملکہ کی جانب سے اس اعلان کے بعد مستقبل میں کمیلا کو ملکہ پکارے جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ملکہ کے مہمانوں میں انجیلا ووڈ نام کا وہ بارچی بھی شامل تھا جو 1953میں کھانے پکانے کا ہنر سیکھ رہاتھا۔ اس نے ایلزبتھ کے دور اقتدار کی تقریب منانے کے لیے ایجاد کی جانے والی شوربے اور میونیز کی آمیزش سے کورونیشن چکن نام کی ڈش، جسے آج بھی مقبولیت حاصل ہے، تیار کرنے میں مدد کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *