Queen Elizabeth tests positive for Covid at age 95تصویر سوشل میڈیا

لندن : برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوئم میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی تاہم ان میں اس ہلاکت خیز مرض کی معمولی علامات ہیں اور انہوںنے اپنی ونڈسر کیسل رہائش گاہ پر اپنی ہلکی پھلکی ذمہ داریاں نبھاتے رہنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ل

یکن اس دوران تمام تر طبی سہولتوں کی فراہمی اور صحتی اصولوں و ہدایات پر عمل آوری کی جاتی رہے گی۔95سالہ ملکہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کی خبر ان کے سب سے بڑے بیٹے و جانشین شہزادہ چارلس کی، جن میں 10فروری کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،ونڈسر میں اپنی والدہ سے ملاقات کے دو روز بعد جاری ی گئی ۔جس کیوجہ سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ شہزادہ چچارلس سے ہی ملکہ ایلزبتھ میں یہ وبائی مرض منتقل ہوا ہے۔

واضح ہو کہ شہزادہ چارلس گذشتہ ہفتہ دوسری بار کورونا پوزیٹیو پائے گئے تھے۔ادھر کچھ عرصہ سے ملکہ ایلزبتھ دوئم کی صحت بھی خراب رہی ہے ۔چند ماہ قبل ہی انہیں کسی نامعلوم بیماری کے باعث ایک رات اسپتال میں گذارنا پڑی تھی ۔ جس کے بعد ان کے معالجین نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *