اسلام آباد: پاکستان نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ 29فروری کو قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں امریکہ اور اطالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر دستخط کے وقت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کے نمائندے کے طور پر موجود رہیں گے۔

آج ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان طرفین میں امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ فردوس اعوان نے مزید کہا کہ اس موقع پر وزیر خارجہ قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس تقریب دستخط میں امیر قطر، سات ممالک کے وزراءخارجہ اور50دیگر ممالک کے نمائندے شریکہوں گے۔فردوس اعوان نے مزید کہا کہ افغان امن معاہدے پر دستخط کی جانب یہ تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے نظریہ کی کامیابی پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کا ٹھوس ثبوت ہے۔

عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے۔ خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان افغان گتھی سلجھانے اور اس تنازعہ کے تصفیہ کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ کے حق میں رہے ۔اور پاکستان امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار قادا کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *