نئی دہلی: ٹی وی ریلٹی شو بگ باس کے پہلے فاتح اداکار راہل رائے نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’ ڈر ‘ شاہ رخ خان سے پہلے مجھے آفر کی گئی تھی لیکن میں نے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ فلم ’ ڈر‘ شاہ رخ خان کے کیرئر کی بہترین فلموںمیں سے ایک ہے ، اس فلم سے شاہ رخ خان نہ صرف اپنے کیئرئر کو بلندیوں کی جانب لے گئے بلکہ لوگوں کو اپنی اداکاری سے کافی متاثر بھی کیا ۔
ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق فلم ’ عاشقی ‘ میں نظر آنے والے اداکار راہل رائے نے مزاحیہ ٹی وی پروگرام’ دی کپل شرماشو‘ میں میزبان سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’ اچانک مجھے ایک ساتھ 49فلمیں آفر کی گئیں تھی اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ کس فلم کو مجھے سائن کرنا ہے اور کسے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ یش چوپڑا جی نے مجھے ایک کہانی کے لئے بلایا ، میں اس دوران اپنی دوسری فلموں کے لئے کافی مشغول تھا ، اور دوسرے آفر کی وجہ سے میں اس فلم کو سائن نہیں کر پایا ، فلم کے پروڈیوسر میری تاریخ کے لئے بھی آپس میں لڑ رہے تھے ۔
راہل روئے سے اس دوران یہ پوچھے جانے پر کہ وہ کون سی فلم تھی، جس پر نے انہوں نے جواب دیا ’ ڈر‘۔ فلم ’ ڈر‘ کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے راہل روئے نے آگے کہا کہ ’ وہ فلم ڈر تھی ، جو بعد میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو دی گئی اور اس فلم نے ہی شاہ رخ خان کے کیرئر کو بدل دیا ، ان کا کردار راہل مجھے ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ، مجھے آج تک اس فلم کو سائن نہ کرنے کا کافی ملال ہے۔
واضح ہو کہ راہل روئے اپنی فلم ’ عاشقی ‘ کے 30سال پورے ہونے پر ’ دی کپل شرما شو’ کا حصہ بنے تھے، اس خاص موقع پر ان کے ساتھ فلم کی کو ۔ اسٹار انو اگروال بھی موجود تھیں۔