لاہور: یہاں قذافی اسٹیڈیم میں کھیل جانے والا پاکستان بنگلہ دیش تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ امپائروں کے اس فیصلہ کے ساتھ ہی پاکستان نے تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز 2-0سے جیت لی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے پاکستان نے آئی سی سی کی رینکنگ میں270ریٹنگ کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن بحال کر لی۔

پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی میچ 5وکٹ سے جیتا تھا۔ اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں 5وکٹ پر 141رنز بنائے تھے۔جسے شعیب ملک کی45گیندوں پر 58رنز کی شاندار اننگز اورفتتاحی بلے باز احسان علی کے36رنز کی مدد سے مطلوبہ ہدف 19.3اووروں میں پورا کر لیاتھا۔

شعیب ملک نے پنچ چوکے اور احسان علی نے چار چوکے لگائے۔ شعیب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔ دوسرے میچ میں کپتان بابر اعظم اور محمد اعظم کی نصف سنچریون کی مدد سے پاکستان نے ایک وکٹ پر137کا ہدف پورا کر کے سریز میں 2-0کی سبقت حاصل کر لی تھی۔

جو سریز کے اختتام تک یہیرہی۔ بابر اعظم نے 44گیندوں کا سامنا کیا اور 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66رنز بنائے جبجی محمد حفیظ نے 49گیندوں پر 9چوکوں اور یک چھکے کے ساتھ67رنز بنائے۔اس میچ میں بابر کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں 6وکٹ پر136رنز بنائے تھے۔ تمیم اقبال 53گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے65رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے محمد حسنین نے دو وکٹ لیے جبکہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور شعیب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *