Rain havoc leaves 27 dead in Keralaتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: جنوبی ہند کی ریاست کیرل سے موصول اطلاع کے مطابق ریاست کے مختلف حصوں میں بارش سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ ادوکی اور کوٹایم اضلاع میں چٹانیں گرنے سے راحت کاری میں مصروف رضاکار وں کے بھی دب جانے کا خدشہ ہے۔بارش اور پھر سیلاب نے ایسی تباہی مچائی ہے کہ خدا کی پناہ۔ کئی مکانات اور پل پانی میں بہہ گئے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ کرکے ریاست کو مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ہم باریکی سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہیں وزیر اعلیٰ پنارائی بھی مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے 6 اضلاع میں ریڈ الرٹ، 7 اضلاع کے لئے اورینج الرٹ جبکہ دو اضلاع کے لئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

واضح ہو کہ بھاری بارش سیلاب نے کیرالہ کے کئی اضلاع میں صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، کئی لوگ لاپتہ بھی ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ریلیف اور ریسکیو آپریشن زوروں پر ہے کوٹیم اور اڈوکی میں بھی زمین کے دھنسنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں فوج کے ساتھ اے این اے ڈی آر ایف کی 11 ٹیمیں بھی آپریشن میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے اور اس دوران ہوا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیرالہ حکومت نے سبری مالا یاترا کو جو آج (پیر )سے شروع ہونے والی تھی، 20 تاریخ تک ملتوی کر دیا ہے کالج بھی پیر سے کھلنے والے تھے لیکن سیلاب کی وجہ سے فی الحال بند رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *