ممبئی🙁 اے یو ایس ) فحاشی معاملے میں کاروباری راج کندرا کو 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ فحش فلم تیار کر کے اسے ایک موبائل ایپ کے ذریعہ کرتے ہیں۔ کاروباری راج کندرا کے تار پورنوگرافی کیس میں کتنے اور کہاں تک جڑے ہوئے ہیں ، اس کی جانچ ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم تیزی سے کررہی ہے۔ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کے خلاف پولیس کو اہم ثبوت ملے ہیں ، جو پولیس کی دلیل کو مضبوط بناتے ہیں۔ پولیس کو اس معاملہ میں اب راج کندرا کے دفتر کی دیوار سے خفیہ الماری ملی ہے۔ اس الماری سے پولیس کو کئی فائلیں ہاتھ لگی ہیں ، جس کے ذریعہ پولیس اس کیس میں کئی راز فاش کرسکتی ہے۔دراصل پورنو گرافی کیس میں پولیس نے ایک مرتبہ پھر سے ممبئی کے اندھیری میں واقع راج کندرا کے ویان اور جے ایل اسٹریم آفس میں چھاپہ ماری کی۔ اس دوران دیوار میں چھپی ہوئی ایک خفیہ الماری پولیس کو ہاتھ لگی ہے۔
کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق الماری سے کئی فائلیں برآمد کی گئی ہیں ، جس میں مالی لین دین سے متعلق اور کرپٹو کرنسی سے وابستہ اہم جانکاریاں ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کیا اس کا آن لائن سٹے بازی کیلئے استعمال کیا گیا تھا تو ذرائع نے بتایا کہ ابھی اس پر تبصرہ کرنا جلدبازی ہوگی ، کیونکہ اس کی ابھی بھی جانچ جاری ہے۔ اس سے پہلے پورن پروڈکشن معاملہ میں جانچ افسران نے مےڈےاکو بتایا تھا کہ راج کندرا 121 ویڈیو کسی کو ایک اعشاریہ دو ملین امریکی ڈالر میں بیچنے والے تھے۔ممبئی پولیس نے عدالت سے راج کندرا کو سات دن اور پولیس حراست میں رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ممبئی پولیس نے عدالت سے راج کندرا کو سات دن اور پولیس حراست میں رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔راج کندرا نے ایچ ایس اکاونٹ ، ایچ ایس آپریشن اور ایچ ایس ٹیک ڈاون نام کے تین وہاٹس ایپ گروپ بنائے تھے۔ انہیں گروپس کے کنٹینٹ کی جانچ کے دوران ممبئی کرائم برانچ کو ایک اعشاریہ دو ملین امریکی ڈالر کی ڈیلنگ والا چیٹ بھی ملا۔ وہیں اس کیس میں شلپا شیٹی مسلسل راج کندرا کا دفاع کررہی ہیں۔
اپنے شوہر کے دفاع میں انہوں نے کہا کہ ایراٹیکا اور پورن الگ الگ کنٹینٹ ہوتا ہے۔ ان کے پارٹنر اور راج کندرا کے بہنوئی پردیپ بخشی نے ان کے نام کا غلط استعمال کیا ہے۔پورنوگرافی کیس میں گھرے شلپا شیٹی کے شوہر اور کاروباری راج کندرا کو لے کر ہر دن نئے انکشافات ہورہے ہیں۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ماڈل اور اداکارہ ساگریکا شونا اور پونم پانڈے نے ان کو لے کر حیران کردینے والے انکشافات کئے تھے۔ اب راج کندرا کی پول کھولنے والی خواتین کی فہرست میں ایک اور نام جڑگیا ہے۔ ماڈل کا الزام ہے کہ راج کندرا کے ہاٹ شاٹس ایپ کیلئے انہیں نیوڈ فوٹو شوٹ کا ا?فر ہوا تھا۔ اس ماڈل کا نام نکتا فلورا سنگھ ہے۔